بنیادی سہولیات کی فراہمی ،یو سی نمبر 22 کے باسیوں کا حکومت پنجاب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

 
0
873

بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی ،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں اور گلیاں ،صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث آلودگی پھیلاتاکوڑا کرکٹ ، یونین کونسل نمبر 22کے باسی شدید مشکلات کا شکار تھے،آبادی کے تناسب سے فلٹر یشن پلانٹس کی عدم دستیابی کے باعث وہاں کے مکین پورا سال صاف پانی کی بوند بوند کو ترستے تھے،سیوریج کی لائینیں نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات سے بھی یونین کونسل نمبر بائیس کے عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے۔
ایسی سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا
یونین کونسل نمبر 22 کی بلدیاتی انتظامیہ نے انتھک محنت کی بدولت حقیقی معنوں میں تبدیلی لا کر یو سی 22 کے باسیوں کا دل جیت لیا۔اس حوالے سے چئیرمین یونین کونسل نمبر 22 نمبردار جہانگیر احمد کا کہنا تھا کہ” کام مقامی قیادت ہی کرواتی ہے لیکن وزیراعلٰی پنجاب کی کاوشوں کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا”۔

یو سی 22 کے باسیوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد صیح معنوں میں تبدیلی آئی مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں پنجاب کی موجودہ حکومت نے صیح معنوں میں راولپنڈی کی تاریخ بدل دی
شہر کی قدیم اور نئی آبادیوں میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے عوام میں خوش نظر آتے ہیں،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں صاف پانی کی دستیابی،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صفائی کے بہترین انتظامات سے مطمئن ہیں۔
تنگ اور ٹوٹی پھوٹی شہراہ کے باعث ٹریفک کے مسائل نے عوام کا جینا دو بھر کیا ہوا تھا تاہم اس مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے بلدیاتی انتظامیہ نے وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر مرکزی شاہراہ کی کشادگی کا کام شروع کر دیا ہے۔ جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے لیکن بلدیاتی نظام میں اصلاحات لا کر مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔