مولانا فضل الرحمن 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمودکانفرنس سے خطاب کریں گے

 
0
31816

کوئٹہ ،اکتوبر 24(ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام کے سربراہ رکن قومی اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن 26 اکتوبر کو کوئٹہ کے ایوب اسٹیدیم میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے ،کانفرنس سے جمعیت علماء کے بلوچستان بھر سے ہزاروں کارکن شریک ہونگے جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے اور کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر جے یو آئی کے جھنڈے ،پوسٹر اور بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں۔