بحرین ،عاطف اسلم لائیو ، انتظامیہ کی جانب سے پریس ریلیز جاری

 
0
365

بحرین ،اکتو بر24(ٹی این ایس): بحرین میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ایک کانسرٹ میں اپنی گلوکاری سے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔ اس کانسرٹ کا انعقاد رامی پروڈکشنز کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عاطف اسلم لائیوان بحرین کے نام سے شو 24 نومبر 2017ء بروز جمعہ کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ ایونٹ انڈین اسکول گراؤنڈ میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

کمپنی کے مطابق اس ایونٹ میں 7 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ کانسرٹ کی ٹکٹس کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ریڈ کارپٹ کے لیے ٹکٹ 75 اور 50 دینار، وی آئی پی ٹکٹ 30 اور 20 دینار، پلاٹینم ٹکٹ 15 دینار، گولڈ ٹکٹ 10 دینار اور سلورر ٹکٹ 5 دینار میں دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔