ڈویژن بھر میں غیرقانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے کمشنرپاکپتن کی ہدایت

 
0
726

پاکپتن،اکتوبر 24 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان احمد سندھو، ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو ڈویژن بھرمیں غیرقانونی کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

یہ ہدایت پاکپتن کے کمشنرساہیوال بابرحیات تارڑ نے مذکورہ افسران کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے کیں۔

حکم نامہ جاری ہونے کی خبر سنتے ہی مالکان نے  غیرقانونی کلینکس اور لیبارٹریاں بند کرکے بچاؤ کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق  پاکپتن میں 8، عارفوالہ میں9 اور قبولہ میں 3 غیر قانونی کلینکس اور لیبارٹریز چل رہی ہیں۔

غیر قانونی اور ان غیررجسٹرڈ  20 کلینکس اور لیبارٹریز پرغیر تربیت یافتہ عملہ ڈاکٹروں اور پتھالوجسٹس کے بغیر علاج کرتے اور ٹیسٹ رپورٹس جاری کرتے ہیں۔

غیر قانونی طور پر چلمے والے ان  کلینکس اور لیبارٹریز کی فہرست درج ذیل ہے۔

ہیلتھ کیئر لیبارٹری ہسپتال روڈ پاکپتن، لیب ون لیبارٹری ہسپتال روڈ پاکپتن، خدمت خلق ویلفیئر لیب و ایکسرے لیبارٹری ہسپتال روڈ پاکپتن، الشفاء لیبارٹری ہسپتال روڈ پاکپتن، عمر کلینکل لیب ہسپتال روڈ پاکپتن، گنجشکر کلینکل لیب ہسپتال روڈ پاکپتن ،زاہدہ ارشاد لیبارٹری ہسپتال روڈ پاکپتن،اعجاز لیبارٹری تھاسٹی عارفوالہ، الصحت کلینکل لیبارٹری کمہاراں والا چوک عارفوالہ، نور لیب ان نورمحمد آرتھوپیڈک قبولہ روڈ عارفوالہ، دعا لیبارٹری تھانہ بازار نذد ٹی سی ایس آفس عارفوالہ، جناح کلینکل لیبارٹری کمہاراں والہ چوک عارفوالہ، اقبال حسین تھانہ بازار عارفوالہ ،ڈاکٹر لیبارٹری تھانہ بازار عارفوالہ، محبوب کلینکل لیبارٹری تھانہ بازار عارفوالہ، ڈاکٹر راجہ کلیم ہسپتال اینڈ کلینکل لیبارٹری نذد فیصل چوک عارفوالہ، عابد کلینکل اینڈ لیب مین بازار قبولہ، احسن میڈیکل لیب مین بازار قبولہ۔ امین کلینکل لیب ہسپتال روڈ