اسلام آباد اکتوبر 24 (ٹی این ایس) : برطانیہ کا اعلیٰ سطحی وفد ایک ہفتہ کے دورہ پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔وفد کی قیادت لاڈمئیر بریڈ فورڈ عابد حسین کر رہے ہیں برطانوی وفد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، تجارت کے فروغ اور ایک دوسرے کے ممالک کے بزنس چیمبرز کے رابطوں کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کر ے گا۔

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تعلقات میں مزید بہتر ی کے لیے اس دورے کا اہتمام و میزبانی سابق ایم پی اے اور گلوبل افئیرز انٹرنیشنل کی ایڈوائزیری کونسل کی سربراہ فرح عظیم شاہ کر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز برطانوی وفد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لارڈ مئیر بریڈ فورڈ عابد حسین کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان بیرسٹر عمران حسین و جان گوجن ، سابق لارڈ میئر خادم حسین ، کونسلر عبدالمجید ، کونسلر نظام اعظم ، منوج جوشی اورگرام سوائین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمانان نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے تجویز دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھایا جائے اور اس ضمن میں دونوں کی تاجر برادری کو ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کرنے کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئے۔













