اسلام آباد،اکتوبر 24 (ٹی این ایس): ملک میں باصلاحیت اور ہنر مندافرادی قوت میں اضافہ کرنے کی غرض سے گذشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہنر کے مظاہرہ کا قومی مقابلہ ہوا جس کا انعقاد نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے کیا تھا۔مقابلہ ملک بھر سے سینکڑوں مردو خواتین نے حصہ لیکر اپنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔
مقابلہ گیارہ مختلف شعبوں ،جن میں ہیوی میشنری، پلمبنگ، موٹر میکانیکس اور بیوٹی کورسزوغیرہ شامل ہیں ، سے وابستہ ہنر مندوں اور کاریگروں کے درمیان کرایا گیا۔ ہر کیٹیگری میں جیتنے والوں کو اگلے ماہ ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت کے ہاتھوں انعامی رقم اور اسناد سے نوازا جائے گا۔
پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو بالترتیب ایک لاکھ، پچہتر ہزار اور پچاس ہزار روپے دئے جائیں گے۔