سارک انرجی ریگیولیٹرز ماہرین کی کانفرنس کا انعقاد

 
0
342

اسلام آباد،اکتوبر 25(ٹی این ایس):  سارک کے انرجی ریگولیٹرز ماہرین کا اجلاس دارالحکومت میں شروع ہوگیا ہے۔  اجلاس میں بجلی نقصانات روکنے کیلیے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔
نیپرا کے چئیرمین طارق سدوزئی نے استقبالی خطاب میں  سرحدوں کے آر پار بجلی کی تجارت بڑھانے  کو وقت کی ضرورت قرار دیا  اور کہا کہ یہ سارک تنظیم کے رکن ملکوں کی معیشت کو تیزی سے فروغ دینے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔

 سارک انرجی ریگولیٹرز کے اجلاس میں  شرکاء نے بجلی نقصانات روکنے اور اسکے اشتراک سے اسکی ضرورت کو پورا کرنے کے خیال کی سراہنا کی۔ اجلاس میں سارک رکن ممالک کے ماہریں شریک ہیں۔سارک ممالک کے درمیان بجلی کی تجارت کے فروغ پر زور دیا گیا،کانفرنس کا مقصد سارک ممالک کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون بڑھانا ہے۔