زاہد منظور او جی ڈی سی ایل  کے چئیرمین بورڈ منتخب، کمپنی کا 17-2016 کے دوران 63۔80 ارب روپے خالص منافع

 
0
500

اسلام آباد،اکتوبر25 (ٹی این ایس): او جی ڈی سی ایل  کے شئیر ہولڈرس نے زاہد منظور کو چئیرمین بورڈ منتخب کر لیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےجاری پریس ریلیز کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا بیسوں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ ہوئی ہے جس میں آئندہ تین سال کے لئے اسکے بورڈ کا انتخاب ہوا۔ اجلاس میں شئیر ہولڈرز نے متفقہ طور پر زاہد مظفر کو چئیرمین بورڈ اور گیارہ ممران کو بطورِ ڈائریکٹر منتخب کیا۔

اسکے علاوہ شئیر ہولڈرز نے کمپنی کے مالی سال  17-2016 کے سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری دی۔  اجلاس کو  بتایا گیا کہ کمپنی کا اس مدت کے دوران 63۔80 ارب روپے خالص منافع ہوا۔