شارجہ،اکتو بر26(ٹی این ایس) : شارجہ پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دو عرب شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اسی کمپنی کے 1.8 ملین درہم چرائے تھے جس میں وہ کام کرتے تھے۔ یہ رقم انہوں نے اسی کمپنی میں کام کرنے والے ایک دوسرے کارکن کے اپارٹمنٹ سے چرائے تھے۔ اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کے لیے انہوں نے ڈپلیکیٹ چابی کا استعمال کیا تھا اور وہ عبایا پہن کے عورت کے بھیس میں داخل ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ انہیں شارجہ کے ال تاوون کے علاقے سے کال موصول ہوئی تھی کہ اسکے اپارٹمنٹ سے میں چوری ہو گئی ہے اور چور 1.8 ملین درہم لے کر فرار ہوئے ہیں۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے فنگر پرنٹس وغیرہ اکھٹے کیے تو انہیں پتہ چلا کہ اپارٹمنٹ کا تالا بڑے ہی پروفیشنل انداز میں کھولا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات کرتے ہوئے ان دونوں عرب شہریوں تک پہنچی اور انھیں گرفتار کیا