پاکستان ،سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن وفد لاہور پہنچ گیا

 
0
450

لاہور اکتوبر 26(ٹی این ایس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے سری لنکن وفد لاہور پہنچ گیا، وفد حتمی رپورٹ تیار کر کے بورڈ کو ارسال کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ سری لنکن سکیورٹی وفد گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچ گیا، سری لنکن وفد سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل روانہ ہوا، وفد سکیورٹی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے گا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ سکیورٹی انتظامات کے بعد سکیورٹی وفد حتمی رپورٹ بورڈ کو بھیجے گا، حتمی رپورٹ کے بعد سری لنکن ٹیم متحدہ عرب امارات سے لاہور آئے گی۔ میچ کے لئے وزارت داخلہ پہلے ہی کلیئرنس دے چکی ہے۔مہمان ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا، انتیس اکتوبر کو شیڈول میچ کے لئے سری لنکن سکواڈ کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔