علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے ،ڈاکٹر عاصم حسین نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

 
0
8074

اسلام آباد اکتوبر 26(ٹی این ایس)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی عدالت کے حکم پر چیک اپ کیلئے نام ای سی ایل سے نکالا گیا، عدالتی حکم کے مطابق ایک ماہ کے اندر وطن واپس آ گیا تھا، 9 نومبر کو دوبارہ چیک اپ کیلئے جانا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہونے کا سن کر دھچکا لگا، نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو دو بار درخواست دی لیکن جواب نہیں ملا، نوازشریف اور اسحاق ڈار کیخلاف زیادہ سنگین نوعیت کے مقدمات چل رہے ہیں، لیکن ان کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیے گئے، پیپلزپارٹی کا عہدیدار ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بر وقت علاج نہ ہونے سے مفلوج ہونے کا خدشہ ہے، عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔