ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس،سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفردجرم عائد کر دی گئی

 
0
417

اسلام آباد اکتوبر 27(ٹی این ایس):عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفردجرم عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سابق چیرمین ایس ای سی پیظفرحجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔چودھری شوگرمل رکارڈٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پرفردجرم عائدکر دی گئی۔

سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوفردجرم پڑھ کرسنائی گئی۔

فرد جرم کا متن میں کہا گیا کہ آپ نےچودھری شوگر مل کےرکارڈمیں ٹیمپرنگ کی،آپ نےرکارڈمیں ٹیمپرنگ کےلیےماتحت افسران پردباؤڈالا۔اس پر ظفرحجازی کاعدالت میں صحت جرم سےانکار کر دیا۔ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ میں نےرکارڈٹیمپرنگ نہیں کی،میرےخلاف کیس نہیں بنتا۔جس کے جواب میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ موجودہیں،ثابت کریں گےکہ رکارڈٹیمپرنگ ہوئی۔