نواز شریف اور ان کا خاندان نیب عدالتوں میں پیش ہو رہاہے اس کے باوجود انصاف نہیں مل رہا ،ْمشاہد اللہ خان

 
0
581

 

 

اسلام آباد،اکتو بر27(ٹی این ایس) : وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ 70 سال قبل منظور ہونے والی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا ہے ،ْ نواز شریف اور ان کا خاندان نیب عدالتوں میں پیش ہو رہاہے اس کے باوجود انصاف نہیں مل رہا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی دن ایسانہیں جس دن کشمیری قربانی نہ دیں کشمیر کی مائیں اپنے بچوں کا خون ہوتا دیکھ رہی ہیں وہں پر پیلٹ گن استعمال کرکے لوگوں کو اندھا کیاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر مظالم کی ذمہ دار اقوام متحدہ اور عالمی برادری ہے جنہوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ دنیا میں امن کا پرچار اور انسانی حقوق کے پرچار کرنے والے تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے اور قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی براری کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کا خاندان نیب عدالتوں میں پیش ہو رہاہے اس کے باوجود انصاف نہیں مل رہا، وہ انصاف کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، نواز شریف اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کھیل بحال ہو چکا ہے ، عالمی کھلاری مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان آرہے ہیں ماضی میں سری لنکا کی ٹیم پر حملہ پاکستان کے دشمنوں نے کیا ہماری خوشیاں چھین لی تھی اب وہ واپس آرہی ہیں۔