کوٹ ادو میں خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا

 
0
459

لاہور ،اکتو بر27(ٹی این ایس):پاکستان میں ہسپتال مریضوں کے قریب نہ ہونے یا طبعی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث چند روز سے مائیں اپنے بچوں کو سڑکو ں ،ایمبولینس اور رکشوں میں جنم دے رہی ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے روز بھی کوٹ ادو میں ایک خاتون نے ہسپتال قریب نہ ہونے کے باعث سڑک کے کنارے بچے کو جنم دے دیا ۔لیکن افسوس کے ساتھ بچے کو وقت پرآکسیجن نہ ملنے کے باعث بچہ بھی دم توڑ گیا ،اور ماں کو بھی وقت پر طبعی سہولت میسر نے آ سکیں۔واضح رہے کچھ روز قبل بھی تاندلیانوالہ میں ایک عورت نے بچے کوسڑک پر بچے جنم دیا تھا ۔