سیشن ججز کا دورہ اڈیالہ جیل،4اسیروں کی رہائی کا حکم

 
0
939

اسلام آباد اکتوبر 28(ٹی این ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری  ممتاز حسین  ، ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد (ویسٹ) محمد عدنا ن اور ایڈیشنل  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  محمد وسیم  رفیق  نےجمعہ کے روز اڈیالہ جیل کی انسپکشن کی،

تفصیلات کے مطابق سیشن ججز نے  خواتین وارڈ،نوعمروکچن و اسیران ،ہسپتال اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے اور  سنٹرل پریزن میں ٹیوٹا کی طرف سے اسیران کی فنی  تربیت  کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائنڈنگ،الیکٹریشن اور ویلڈنگ کلاسز  کے ساتھ ساتھ  نو عمر وارڈ میں  وویمن  ایڈٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام  چلنے والی  الیکٹریکل ،ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کالاسز کا بھی  معائنہ کیا۔

سیشن جج نے جیل میں مناسب صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے کے اختتام پرسیشن ججزنے جیل میں بندمعمولی مقدمات میں قید 4اسیران کووذاتی مچلکہ پررہاکرنے کے احکامات جاری کئے۔