کرکٹر شاداب خان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا

 
0
660

ابو ظبی اکتوبر 28(ٹی این ایس) قومی ٹیم کے نوجوان کرکٹر شاداب خان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں چھکا لگا کر پاکستان کو وننگ ٹریک پر لانے والے شاداب خان کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے نمائندوں نے یورین ٹیسٹ کے لیے بلایا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں مین آف دی میچ رہنے والے شاداب خان کو میڈیا سے گفتگو کے لیے آنا تھا لیکن ڈوپ ٹیسٹ دینے کی وجہ سے انہیں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے فہیم اشرف کو میڈیا بریفنگ کے لیے لایا گیا۔