سندھ کابینہ ،آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دیدی

 
0
384

 کراچی،اکتو بر28(ٹی این ایس) : سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے آئندہ 22 گریڈ کے افسر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلے 15 دن میں کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں رولز کا ڈرافٹ فائنل کیا جائے گا۔

سیکریٹری سروسز نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2016 میں 21 گریڈ کے افسر اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی سندھ لگایا گیا تھا-واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچھ ماہ سے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی کوشش کررہی تھی تاہم اے ڈی خواجہ نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔