ہسپتال، باپ کی میت لے جانے والا بیٹا خود راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا

 
0
552

اسلام آباد،اکتو بر28(ٹی این ایس) :روالپنڈی کے ہسپتال میں شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ ہسپتل میں زیر علاج تھا ،اور اسی دوران ہی اس کی موت واقع ہو گئی ،باپ کی موت کی خبر ملتے ہی شکیل موٹر سائیکل پر ہسپتا ل روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل نامی شخص کو کچل ڈالا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیل کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ۔