اوکاڑہ ،اکتوبر28(ٹی این ایس): نواحی قصبہ بصیر پور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور1 فرارہوگیا۔ اوکاڑہ میں نواحی قصبہ بصیرپورکے قریب سی آئی اے نے ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو موقع پرہی ہلاک جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کی شناخت تنویراورشوکت عرف شوکی کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے ڈاکووں نے چند روز قبل دوران ڈکیتی 2 تاجروں کو فائرنگ سے قتل کیا تھا اور وہ ڈکیتی اورقتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔