کوئٹہ،13مئی(ٹی این ایس): کسٹم چیک پوسٹ کی کاروائی ٹینکر سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمدکر لیا گیا ۔ کسٹم چیک پوسٹ نے چھالیہ اسمگل کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کاروائی کی ۔اطلاع موصول ہونے پر ڈی سی کسٹم مقبول قلندارنی نے ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس میں انسپکٹر غلام حسین کھوسو اور حوالدار فرید رئیسانی حوالدار حاجی محمد دین رند پر مشتمل ٹیم بنائی۔تفصیلات کے مطابق جب ٹیم نے ٹینکر کو روکنے کی کوشش کی ٹینکر ڈرائیور نے گاڑی کو نہیں روکا، جب ٹینکر کا تعاقب کیا تو ڈرائیور نے ویران علاقے میں گاڑی چھوڑ کر رات کے تارکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ٹینکر چیک کیا تو دوران چیکنگ ٹینکر سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمدہوئی،کسٹم ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے چھالیہ کی بڑی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔