تمام اقسام کے احتجاج فوری طورپر ختم کریں ، خورشید شاہ

 
0
792

اسلام آباد،اکتو بر28(ٹی این ایس) : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے پمز کی یونین سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام اقسام کے احتجاج فوری طورپر ختم کریں ۔ ہفتہ کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پمز کی تمام یونین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپیل کی کہ تمام اقسام کے احتجاج فوری طور پر ختم کیے جائیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج کی دوران مریضوں کا اعلاج نہ کرنا غیر انسانی فعل ہے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ آپ مریضوں کا علاج کریں ،ْہم آپ کے حق کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں وعدہ کرتا ہوں آپ کے حقوق بحال ہوں گے ،ْآپ کے حقوق کی خاطر پارلیمنٹ سے بل پاس کروائیں گے ،ْبعد میں خورشید شاہ شاہ نے پمز کے مختلف وارڈ کا دورہ کیا ،ْخورشید شاہ نے مختلف مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے صفائی کے ناقص انتظام کو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہسپتال سروسز بہتر کرنے کا حکم دیا