ائرپورٹ کے علاقہ میں دو خواتین سمیت تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

 
0
325

راولپنڈی، اکتوبر 30 (ٹی این ایس): تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں دوخواتین سمیت تین افراد کی  بوری بند لاشیں ملی ہیں جن میں ایک نعش کی شیراز بھٹی کے نام سے شناخت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مغل آباد کا رہائشی اور ڈکیتی کے مقدمہ میں چلان شدہ تھا۔ خاتون کی نعش کی شناخت کے لئے فنگر پرنٹ نادرہ بجھوا دیے گئے۔ دوسری خاتون کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی تھی۔