سینیٹ میں دارالحکومت میں ہسپتالوں کو جدید ترین طبی آلات فراہم کرنے اور تمام سڑکوں پر زیبرا کراسنگ کے نشانات  کے ضمن میں قراردادیں منظور

 
0
436

اسلام آباد، اکتوبر 30 (ٹی این ایس): سینیٹ نے دارالحکومت میں ہسپتالوں کو جدید ترین طبی آلات فراہم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے۔قرارداد سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے پیش کی۔ سینیٹر شیری رحمان کی طرف سے پیش کی گئی ایک اور قرارداد کو ایوانِ بالا نے منظور کرلیا جس میں اسلام آباد کی تمام سڑکوں پر زیبرا کراسنگ کے نشانات بنانے کی ہدایت کی گئی۔