ریڈیو پاکستان کے لینگوئج یونٹس سےمتعلقہ ریجنل دفاتر منتقل کرنے کے فیصلہ سے سینکڑوں ڈیلی ویجرز ملازمین کا مستقبل تاریک کرنے کے امکانات پیدا  ہوگئے

 
0
408

اسلام آباد،اکتوبر 30 (ٹی این ایس): حکومت نے ریڈیو پاکستان کے لینگوئج یونٹس سےمتعلقہ ریجنل دفاتر منتقل کرنے کا فیصلہ کرکے ادارے کے سینکڑوں ڈیلی ویجرز ملازمین کا مستقبل تاریک کرنے کے امکانات پیدا کر لئے ہیں۔

واضع رہے کہ سندھی، سرائیکی، پنجابی، پشتو، بلتی، شینا اور بلوچی نیوز یونٹس دور دراز علاقوں تک اجاگر کرنے  کیلئے قائم کئے گئے تھے۔یہ یونٹس میں 25، 25 سال سے خدمات انجام دینے والے ملازمین بھی شامل ہیں یونٹس کا نیوز ریڈر 250 سے 500 جبکی ٹرانسلیٹر 500 سے 600 روپے تک اعزازیہ (ڈیلی ویجز) لیتا ہے۔ لینگوئج یونٹس سٹاف پہلے ہی چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جارہا ہے۔

لینگوج یونٹس کی منتقلی کے لئے فنڈز کی کمی کو جواز بناتے ہوئے  وزارت اطلاعات نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سمری بھی طلب کرلی۔

پرویز رشید کے دور میں بھی لینگوئج یونٹس منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم یہ کوشش متاثرہ ملازمین اور اپوزیشن لیڈر کی مشترکہ کوششوں سے ناکام ہوئی تھی۔