وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

 
0
383

لاہور ،اکتو بر31(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں -وزیراعظم قومی ایئرلائن کی پروازپی کے758کے ذریعے لاہورپہنچے۔وزیر اعظم اتوار کونجی دورے پر لندن گئے تھے ،جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے مسلم لیگ نون کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔لندن میں نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین ‘اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ نون کے راہنماﺅں نے شرکت کی-