لاہور ہائیکورٹ کا عابد باکسر کو 27جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم 

 
0
346

لاہور جولائی 18( ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کے تحفظ کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست عابد باکسر کے سسر نے دائر کر رکھی ہے۔

سابق پولیس انسپکٹر کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے مطابق عابد باکسر کو 19 فروری کو دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا۔عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہٰذا تحفظ فراہم کیا جائے۔ع

ابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے، سابق پولیس افسر کو 19فروری کو پاکستان منتقل کیا گیا۔ عدالت نے عابد باکسر کو 27جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرڈائریکٹرایف آئی اے کوبھی طلب کرلیا۔