دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
832

لاہور جولائی 18( ٹی این ایس)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔

دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد227300کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد62700 کیوسک اور اخراج62700 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد38500کیوسک اور اخراج15000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 88400 کیوسک اور اخراج55400 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد211700کیوسک اور اخراج 204700کیوسک،چشمہ میں آمد217900 کیوسک اور اخراج 190000کیوسک، تونسہ میں آمد190500کیوسک اور اخراج176800 کیوسک، پنجند میں آمد11600 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد136200 کیوسک اور اخراج 98200 کیوسک، سکھر میں آمد77200کیوسک اور اخراج30100 اور کوٹری بیراج میں آمد36000 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک رہا۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1434.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.911ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1126.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.975 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔