چئیرمین نیب کا ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز کو ائیر سواری کے طور پر استعمال کرنے کا نوٹس

 
0
363

اسلام آباد جولائی 18(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈی جی سول ایوی ایشن کا مبینہ طور پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز کو ائیر سواری کے طور پر نانگا پربت کی فضائی سیر کے لئے غیر قانونی طور پر استعمال کرنے اور سکردو ائیر پورٹ پر مبینہ طور سکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو اڑھائی گھنٹے سکردو ائیر پورٹ پر غیر ضروری انتظار کے بارے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ دران کا تعین کر نے کے ساتھ ساتھ ڈی جی نیب گلگت بلتستان/ راولپنڈی کو شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹیو کا طیارہ ملک سے بلا اجازت باہر لے جا کرکوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی فوری طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے ،چیرمین نیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے جس کی کارکردگی قوم کی امنگوں کے برعکس ہونے کے ساتھ ساتھ قومی سرمایہ بھی مبینہ طور پر بے دریغ استعمال کہ علاوہ ادارہ ترقی کی جبائے تنزلی کی چرف جا رہا ہے جس کا تدارک اور قومی سرمایہ کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔