فنانس ڈویژن ، ترقیاتی منصوبوں کے لئے 57کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
429

 

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 57کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے تھر پارکر میں 100 میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30 کروڑ، فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے ایک کروڑ، اسلام آباد میں آڈٹ ہائوس میں تعمیراتی کام کے لئے 15 کروڑ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ93 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔