جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی والین ترجیح ہے ، ترجمان وزارت قومی صحت

 
0
643

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس): ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ بارکوڈ سے جعلی ادویات کے خاتمے میں مددملے گی۔ جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی والین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویات ساز کمپنیوں کو بار کوڈنگ اور Batch پروڈکشن ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے سافٹ ویئر فراہم کر دیا ہے۔ ڈریپ کی ویب سائٹ پر موجود سافٹ ویئر کی مدد سے کمپنیاں ادویات کی تیاری کا کارڈ جیسا کہ Batch no. ، Expiry date اور قیمت کی معلومات فراہم کریں گی۔

اس تاریخی اقدام سے پاکستان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ڈریپ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر افسران اس سافٹ ویئر کی ٹریننگ کروانے کے لیے چاروں صوبائی دارلحکومت میں کمپنیوں کے ٹیکنیکل نمائندوں کی بھی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ڈریپ کے اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ویئر کی مدد سے جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو جعلی اور غیر معیاری ادویات سے دور رکھا جائے۔