ملک ،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70لاکھ 22ہزار591تک پہنچ گئی

 
0
372

 

اسلام آباد ،اکتو بر31(ٹی این ایس): ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70لاکھ 22ہزار591تک پہنچ گئی،مرد ووٹرز کی تعداد 5کروڑ45لاکھ 98ہزار 173جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4کروڑ 24لاکھ 24ہزار418ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70لاکھ 22ہزار591تک پہنچ گئی، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5کروڑ45لاکھ 98ہزار 173جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4کروڑ 24لاکھ 24ہزار418ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5کروڑ58لاکھ 21ہزار522ہے۔ سندھ میں 2کروڑ 6لاکھ 44ہزار304ہے۔خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 40لاکھ16ہزار571ووٹرز ہیں۔ بلوچستان میں 37لاکھ2ہزار 440ووٹر ہیں۔ فاٹا میں 21لاکھ 42ہزار522جبکہ اسلام آباد میں 6لاکھ 95ہزار 202ووٹرزرجسٹرڈ ہیں۔