سری لنکا اورپاکستان کے درمیان تجارتی شعبے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ٗ صدر ممون حسین

 
0
423

اسلام آباد اکتوبر 31(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا ٗپاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات منگل کو سری لنکا میں پاکستا ن کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے اور وہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے تاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی حاصل ہے اس لیے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں معیار ی تعلیم کے امکانات موجود ہیں جن سے سری لنکا کے طلبہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔