اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے چار رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ

 
0
901

اسلام آباد اگست17(ٹی این ایس )سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد بھارت روانہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے چار رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے دہلی روانہ ہو گیاہے جن میں ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل ، ڈاکٹر رفریحہ اور وزیر اطلاعات علی ظفر شامل ہیں ۔ پاکستانی وفداٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد آج ہی پاکستان واپس آجا ئے گا ۔