انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ کی نیب چئیرمین سے ملاقات

 
0
436

اسلام آباد، یکم نومبر (ٹی این ایس):  یو ایس ایڈ کی انسپکٹر جنرل مس این کلورین بار نے  نیب کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے ساتھ ملاقات کی۔ نیب کے ہیڈکوٹر میں ہوئی اس ملاقات میں کو ایس آئی جی نے رضیع پیرتھیٹر کیس میں معاونت دینے پر نیب کی کاوشوں کو سراہا ۔جسٹس جاوید اقبال نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیع ہے۔ انھوں نے کہا کہ  نیب کے افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے لئے ہمیں یو این او ڈی سی،یو کے، این سی اے اور آسٹریلین فیڈرل پوکیس کا تعاون حاصل ہے اور یو ایس ایڈ سے بھی اس مقصد کے لئے معاونت کی درخواست کرتے ہیں

انھوں امریکی مہمان کو بتایا کہ نیب نے پہلے ہی جدید  فرانزک لیب قائم کر لی ہے جس کے بعد انکوئری اور تحقیقات کو سائنسی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب وائٹ کالر کرائم، منی لانڈرنگ، اور میگا کرپشن کے مقدمات کو بھی میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے اور اب دس ماہ  کے اندر کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ  کیسز کو محض فائلوں تک محدود رکھنے کے بجائے قانون و شواہد کی بنیاد پر ملک بھر سے بدوعنوانی کے خاتمہ کے لئے بلا امتیاز کسی دباؤ اور سفارش کے بغیر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یو ایس ایڈ کی انسپکٹر جنرل نے جاوید اقبال کے وژن اور عزائم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون بڑھے گا۔