ایم کیو ایم پاکستان ، 5نومبر کو کراچی میں جلسے کی اجازت

 
0
500

کراچی،نو مبر02(ٹی این ایس) : ایم کیو ایم پاکستان کو 5نومبر کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی، جلسہ مزار قائد کے بجائے لیاقت آباد میں کیا جائے گا۔ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے اپنے بیان کہا ہے کہ 5 نومبر کو مردم شماری کے اعداد وشمار کے خلاف احتجاجی جلسے کیلئے انتظامیہ نے باضابطہ اجازت دے دی ہے، جلسہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا۔ترجمان کے مطابق ،ایم کیوایم پاکستان نے جلسے کیلئے مزار قائد یا لیاقت آباد 10 نمبر پر کرنے کی اجات طلب کی تھی،جلسہ کہاں کرنا ہے جگہ کا تعین آج کیا جائے گا۔