شاہد خاقان عباسی کالے دھن کا تحفظ کرنے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں ,عمران خان

 
0
469

 

اسلام آباد،نو مبر02(ٹی این ایس) : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث شخص کو عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہ ے‘ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کا تحفظ کرنے میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ جمعرات کو عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔ کرپشن مقدمات میں مطلوب شخص کو پروٹوکول کیسے دیا جاسکتا ہے۔ عدالتوں کو مطلوب شخص کو پنجاب ہائوس میں کیسے رہنے دیا جاسکتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں۔