کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
362

اسلام آباد،نو مبر 02 (ٹی این ایس) : وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کامرس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 12 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایکسپو سنٹر پشاور میں ترقیاتی کاموں کیلئے 12کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔