اسرائیل کے قیام کی وجہ، بیلفور اعلامیے کو100 برس ہو گئے

 
0
358

تل ابیب نومبر 3(ٹی این ایس)اسرائیل کے قیام کی وجہ بیلفور اعلامیے کو سو برس ہو گئے،ٹھیک سو برس قبل برطانیہ کی طرف سے67 الفاظ پر مشتمل ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جو بعد ازاں اسرائیل کے معرض وجود میں آنے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا تھا۔ تاہم فلسطینی علاقوں ’بیلفور اعلامیے‘ کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹھیک سو برس قبل دو نومبر کے دن اس دور کی برطانوی حکومت کی طرف سے ’بیلفور اعلامیے‘ کے نام سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں مشرق وسطیٰ میں ایک یہودی ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی تھی۔ ایک خط پر مبنی اس بیان کے لکھنے والوں میں اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم آرتھر بیلفور بھی شامل تھے۔ اسی لیے اس اعلامیے کو انہی کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ تاہم تب یہ معلوم نہ تھا کہ مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والا ایک نیا تنازعہ حل کرنا ’ناممکن‘ ہو جائے گا۔اس بیان کو جاری ہوئے ایک سو برس مکمل ہو گئے۔ اس مناسبت سے برطانیہ اور اسرائیل میں خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ دوسری طرف برطانیہ اور اسرائیل میں اس موقع کی مناسبت سے کئی تنظیموں نے مظاہروں کا انتظام بھی کیا۔اس مظاہروں کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ لندن حکومت اعتراف کرے کہ اس کی طرف سے جاری کردہ اس اعلامیے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل کر رہ گیا اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں بھی شدید اضافہ ہوا۔