اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن ، 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

 
0
401

اسلام آباد نومبر 3(ٹی این ایس)وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22کے سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو تبدیل کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس بابر حسن بھروانہ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج ہائوسنگ اینڈ ورکس تعینات کر دیا۔

شاہ رخ ارباب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وفاقی تعلیم و تربیت شعیب میر کو تبدیل کر کے چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تعینات کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

۔