شہریوں کی دیرینہ خواہش پر شاہ اللہ دتہ سے آبپارہ تک کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ روٹ نمبر 120 اے کی منظوری دیدی گئی ہے

 
0
11565

اسلام آباد، نومبر 03 (ٹی این ایس): شہریوں کی دیرینہ خواہش پر ایڈیشنل ڈی سی سید جواد مظفر شاہ نے شاہ اللہ دتہ سے آبپارہ تک کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ روٹ نمبر 120 اے کی منظوری دیدی ہے۔ دارالحکومت کے کئی اہم علاقے اس روٹ میں آتے ہیں ۔ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے روزانہ سفر کرنے والے سینکڑوں شہریوں کو مہنگے سفر اور دیگر گوناگوں مسائل کا سامنا تھا۔

شاہ اللہ دتہ سےآبپارہ تک اس روٹ پر چلنے والی گاڑیاں ڈی 12، دربار عالیہ گولڑہ شریف ،مارگلہ روڈ،شاہین چوک،ٹریفک دفتر،میٹرو،ایف 8 کچہری ،فیصل مسجد،چڑیا گھر،سپر مارکیت ،سکٹریٹ ،پولی کلینک اور میلوڈی سے ہوتی ہوئی آبپارہ اور واپسی پر انہی علاقوں سے گذرتی ہوئی شاہ اللہ دتہ پہنچا کرے گی۔