عمران خان کا امپائر بوڑھا ہوچکا ،کیپٹن (ر) صفدر

 
0
1201

اسلام آباد ،دسمبر11(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کا امپائر اب بوڑھا ہوچکا ہے اس لیے اب وہ روتے بھی رہیں تو انہیں 2023 تک اقتدار نہیں ملے گا۔احتساب عدالت میں حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کا امپائر اب بوڑھا ہوچکا ہے، انہیں اقتدار نہیں ملے گا اور وہ روتے رہیں گے ، 2023 میں بھی عمران خان اقتدار میں نہیں آسکتے، میں اصلی کپتان ہوں ، عمران خان کٹ والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست رورہی ہے اور 70 سال سے انصاف مانگ رہی ہے، ریاست رو رہی ہے کہ 1971 میں اس سے اس کا بھائی جدا ہوا، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا ریاست حساب مانگے گی۔