اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سمیت دس اراکین کی تین سال کیلئے تعیناتی نوٹیفکیشن جاری

 
0
25942

اسلام آباد نومبر 4(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت دس اراکین کا تین سال کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جمعہ کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ارکان کا تقرر تین سال کیلئے کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین تعینات کردیا گیا جبکہ دیگر دس اراکین میں قاری عبدالرشید، غلام حسین سیالوی، پیر روح اللہ بخش کلیار، مولانا راغب حسین نعیمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، صاحبزادہ ساجد الرحمان، خورشید ندیم اور حافظ فضل الرحیم کو کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔