یو سی -4،بنیادی سہولیات کی فراہمی ،عوام حکومت پنجاب کی کارکردگی پر مطمئن

 
0
10527

راولپنڈی نومبر 3(ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر چار ڈھوک منگٹال راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ کی گنجان آباد یونین کونسل ہے۔

یوسی 4 کے مکینوں کو صاف پانی کی دستیابی کے علاوہ سوئی گیس کی بار بار بندش جیسی مشکلات کا سامنا تھا۔وزیر اعلی پنجاب کی موثر پالیسیوں پر عمل پیرا بلدیاتی نمائندوں نے ان دونوں مسائل پر قابو پایا۔
بنیادی سہولیت کی فراہمی پر یو سی 4 کے باسی وزیراعلٰی پنجاب کے معترف نظر آتے ہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کے تمام علاقوں میں بلا تفریق کام کروائے جس عام عوام کی زندگیوں پر ایک مثبت اثر پڑا ہے۔


یونین کونسل نمبر چار میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس کا منصوبہ انھی کا کارنامہ ہے۔
راولپنڈی کے عوام میٹرو بس سروس اور کارڈیالوجی ہاسپٹل کو پنجاب کی موجودہ حکومت کے اہم منصوبے قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے بعد راولپنڈی کے پسماندہ علاقوں میں بھی عام آدمی کے مسائل پر توجہ دینا حکومت پنجاب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔