ماروی میمن کی اسحاق ڈار کی تیمارداری کے لئے برطانیہ کی روانگی جلد متوقع

 
0
334

 

لاہور ،نو مبر 06(ٹی این ایس):وزیر مملکت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن جلد لندن روانہ ہوں گی ۔ماروی میمن کا لندن کا دورہ اسحاق ڈار کی تیمارداری ہے جبکہ اسحاق ڈار کے بارے میں اطلاعات معصول ہو رہی ہیں کہ اسحاق ڈار لندن میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں ۔ واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ماروی میمن اور اسحاق ڈار رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں لیکن ابھی تک ان کے بارے میں واضح حقائق سامنے نہیں آ سکے کہ یہ دونوں واقعی ہی رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں کہ نہیں ۔