ڈینگی سے متاثرہ پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری

 
0
334

پشاور ،نو مبر06(ٹی این ایس): ڈینگی سے متاثرہ پشاور کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، 200 سے زیادہ ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی ا نتظامیہ کے مطابق آج پاؤکئی، نواں کلے، دیہہ بہادر، بازید خیل اور باڑہ قدیم میں انسداد ڈینگی مہم چلائی جارہی ہے۔ دوسو سے زیادہ خصوصی ٹیمیں ڈینگی لارواکے خاتمے کی مہم میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 12 فو گ مشینوں کی مدد سے اسپرے کئے جارہے ہیں۔ مہم کے دوران مقامی افراد کو ڈینگی بخار سے متعلق آگہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔