پرانی مردم شماری سے سیاسی تنازعات سر اٹھائیں گے ‘ احسن اقبال

 
0
374

اسلام آباد ،نو مبر06(ٹی این ایس):وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات سے آئینی بحران پیدا ہوگا‘ پرانی مردم شماری سے سیاسی تنازعات سر اٹھائیں گے‘ انتخابات نئی مردم شماری پر ہی کرانا ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی پرانی مردم شماری پر انتخابات کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات سے آئینی بحران پیدا ہوگا۔ نئی مردم شماری ہوچکی کے پی کے اور بلوچستان کی نشستیں بڑھ گئیں۔ انتخابات نئی مردم شماری پر ہی کرانا ہوں گے۔ پرانی مردم شماری سے سیاسی تنازعات سر اٹھائیں گے