پولینڈ کے دس رکنی پارلیمانی وفد کا سینٹ کا دورہ

 
0
349

 

اسلام آباد ،نو مبر06(ٹی این ایس): پولینڈ کے دس رکنی پارلیمانی وفد نے سینٹ کا دورہ کیا‘ وفد نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یادگار پر حاضری دی اور خراج تحسین پیش کیا‘ وفد کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ سے آگاہ کیا گیا‘ وفد چیئرمین سینٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے۔ پیر کو پولینڈ کا دس رکنی پارلیمانی سینٹ پہنچا وفد کی قیادت مارسل آف سینٹ پولینڈ نے کی۔

وفد نے جمہوریت کے گمنام ہیروز کی یاد گار پر حاضری دی۔ وفد نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔ پولینڈ کے پارلیمانی وفد نے سینٹ کے احاطے میں قائم گلی دستور کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے گلی دستور میں پاکستان کی تاریخی دستاویزات میں گہری دلچسپی لی۔ پولینڈ کا وفد چیئرمین سینٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہے۔