میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے جس کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا،جسٹس جاوید اقبال

 
0
347

اسلام آباد نومبر 6(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو کے چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ارباب عالمگیر خان سابق وفاقی وزیر مواصلات،عاصمہ ارباب عالمگیر خان سابق مشیر وزیراعظم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے،گوادر میں زمینوں پر مبینہ طور پر ناجائز الاٹمنٹس اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات بہت جلد مکمل کی جائیں گی اور ان تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے جس کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔