کراچی، رینجرزاور پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،افغان باشندے سمیت 35 مشتبہ افراد گرفتار

 
0
1028

کراچی نومبر 7(ٹی این ایس)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندے سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے، ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی، ملزمان دن بھر کی کمائی لے اڑے۔پولیس کے مطابق سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار افراد میں شامل افغان باشندے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لائنز ایریا، جیکب لائن کے سیکٹر ون اے میں پولیس کا 2 گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن ختم ہوگیا ہے، اس دوران گھر گھر تلاشی کے ساتھ رہائشیوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔کھارادر میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ادھر ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت میں ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 ملزمان نے کاونٹر پر موجود افراد کو یرغمال بناکر دن بھر کے کمائے پیسے لوٹ لئے۔
ڈکیتی کے دوران ایک ملزم نے آگے بڑھ کر کاؤنٹر کی دراز سے کیش نکالا، ملزمان ایک نوجوان،دوسرا بزرگ تھا ۔