اسلام آباد، منشیات سمگلر گرفتار

 
0
417

اسلام آباد،نومبر 09 (ٹی این ایس):  سی آئی اے پولیس نے کورال کے علاقہ میں ایک گاڑی سے 10کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ منشیات سمگلرسجاد احمد کو گرفتار جبکہ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔

ملزم نے چرس گاڑی کے دروازوں کے اندر چھپائی ھوئی تھی ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نےسی آئی اے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔